Code : 2344 57 Hit

مظاہرین کو مہلت دی جاۓ لیکن شر پسند عناصر کو نہ بخشا جائے: نوری المالکی

عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے حفاظتی اہلکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن مظاہروں کی حمایت جاری رکھیں اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نےمظاہروں کے غلط سمت جانے اور حالات کے نامعلوم مقاصد کی طرف کھینچے جانے کے بارے میں بھی انتباہ دیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی الدعوہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیراعظم نوری مالکی نے ایتوار کو جارے ہونے والے اپنےبیانیہ میں کہا ہے کہ عراق کے حالات کشیدہ  سے کشیدہ تر ہوتے چلے جارہے ہیں اورمظاہروں کو نامعلوم سمت بڑھایا جارہا ہے  تا ہم انھوں نے  حکومت سے مظاہرین کو مہلت دینے کی اپیل بھی کی ہے،نوری المالکی نے  اپنے بیانیے میں مظاہرین  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہم  سب پریشان ہیں، حکومت اور عوام کے درمیان پائے جانے والے  روابط بحران کا شکار ہوچکےہیں،پر امن طور پر  اعتراض کرنا عوام کا حق ہے  لیکن مظاہروں کو نامعلوم مقاصد کی طرف لے جانا بھی  خطرے کی گھنٹی ہے ، انہوں نے عراق کے سلامتی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی ادارے  پرامن مظاہروں کی حمایت جاری رکھیں لیکن اسی کے ساتھ فتنہ ڈالنے والے،قتل وغارت مچانے والے،تخریب کاریاں کرنے والے شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے،ادھر عصائب اہل الحق تنظیم  کے سکریٹری جنرل قیس الخز علی نےاپنی ایک تقریر میں کہا کہ ملک میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے پیچھے  امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور یہی سامراجی طاقتیں اس دوران مرنے والے بے گناہ افراد کے خون کی ذمہ دار ہیں  ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम