Code : 2087 16 Hit

برطانوی وزیراعظم کو اپنی ہی پارلیمنٹ میں شکست کا سامنا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں بریگزٹ پالیسی پر پہلی ہی رائے شماری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ولایت پورٹل:برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ پالیسی پر پہلی ہی رائے شماری میں قرار داد کے حق میں 328 ووٹ جبکہ مخالفت میں 301 ووٹ آئے، بورس جانسن کی اپنی پارٹی کے اراکین نے بھی ان کے خلاف ووٹ دیا، حکمران کنزرویٹیو جماعت کے 20 سے زائد اراکین نے حکومت کے خلاف ووٹ دیا،وزیراعظم بورس جانسن نے قبل از وقت انتخابات کی قرارداد پیش کرنے کا عندیہ دے دیا ہے،برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کے لیے پارلیمنٹ میں تحریک پیش کروں گا ،ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج ارکان نے بریگزٹ کے لا حاصل التوا کے حق میں ووٹ دیا تو قبل از وقت الیکشن ہی مسئلے کے حل کا واحد راستہ ہوگا،ارکان پارلیمنٹ کوبل پر دوبارہ ووٹنگ کی اجازت مل گئی جس کے تحت بورس جانسن کو انیس اکتوبر تک برسلز کے ساتھ معاہدہ کرنا ہو گا ورنہ بریگزٹ تین ماہ کے لیے موخر ہو جائے گا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम