Code : 2082 8 Hit

کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام؛6 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کےمشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ کارروائی میں ایک سکیورٹی  اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، مارے جانے والوں میں خاتون خود کش حملہ آور بھی شامل ہے،دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا،واضح رہے کہ محرم الحرام میں کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں اور ماضی میں کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر کئی دہشتگردانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम