Code : 1295 3 Hit

ہندوستان کے مشرقی ساحلوں میں خطرناک طوفان؛اب تک 6افراد ہلاک

طوفان ’فانی‘ جمعہ کی صبح ہندوستان کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا اور اسے گزشتہ 20 سال میں ہندوستان کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کے مشرقی ساحلوں میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان ’فانی‘ سے اب تک 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،طوفان ’فانی‘ جمعہ کی صبح ہندوستان کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا اور اسے گزشتہ 20 سال میں ہندوستان کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا جارہا ہے، ہندوستانی حکام کے مطابق طوفان ’فانی‘ میں 245 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں جب کہ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ضلع پوری کے علاقوں میں درخت گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں،ریاست اڑیسا کے حکام نے گزشتہ روز ہی کسی بھی ممکنہ تباہی کے پیش نظر تقریباً 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम