ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح صہیونی فوج کے صہیونی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقہ پر شدید بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کےایک ٹھکانہ پر کیا گیا ہے۔
در این اثنا کے صہیونی لڑاکا طیاروں نے ایک اور حملہ میں خان یونس کےمغربی علاقہ میں واقع جہاد اسلامی تنظیم کے اڈے حطین پربھی بمباری کی۔
یادرہے کہ یہ حملے صدی ڈیل کے نام سے مبینہ امریکی منصوبے کی رونمائی سے پہلے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ اینڈ بلیک اتحاد کے چیئرمین بینی گینٹز آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور پیر کو واشنگٹن سے مقبوضہ علاقوں کے لئے روانہ ہوں گے۔
تاہم صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو پیر اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت صدی ڈیل کے مبینہ معاہدے کے تحت چار شرائط کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش کر رہی ہے جن میں اسرائیلی یہودی ریاست کو تسلیم کرنا ، غزہ کو غیر مسلح کرنا ، حماس کی تحریک کو غیر مسلح کرنا اور قدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا شامل ہیں۔
جنوبی غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
صہیونی لڑاکا طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے جنوبی علاقے پر شدید بمباری کی۔

wilayat.com/p/2906
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین