Code : 4625 5 Hit

آل سعود کا یمن کے شہر صعدہ کے رہائشی علاقوں پر خطرناک حملہ

یمن کے مختلف علاقوں میں آل سعود کے سفاکانہ حملے جاری ہیں ، تازہ ترین حملے میں آل سعود کے فوجیوں نے توپ خانے سے اس ملک کےصوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر آل سعودکےفوجیوں کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں، رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے صوبہ صعدہ کے رزاح کے علاقے میں رہائشی علاقوں پر سعودی فوج کی جانب سے راکٹ اور توپ خانے سے حملوں کی اطلاع دی ہے نیز سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کتاف سیکشن میں الفرح کے علاقے پر بمباری بھی کی۔
اسی طرح سعودی عرب کے زیرقیادت اتحادی فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، دوسری جانب  سعودی لڑاکاؤں  نے صوبہ مأرب کے رحبہ کے علاقے پر بھی بمباری کی۔
ادھر یمن کے تعز صوبے کے ایک علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے مارٹر حملے میں ایک بچہ شہید اور تین زخمی ہوگئےجبکہ سعودی جنگجوؤں نے صوبہ الجوف کے الخنجر کے علاقے پر تین بار بمباری کی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین