Code : 4657 5 Hit

افغان فوج پر طالبان کا خطرناک حملہ؛25اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ تخار میں طالبان کے حملے میں کم از کم 25 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ولایت پورٹل:جمہور نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کےصوبہ تخار کے خواجہ غار اور بہارک اضلاع میں طالبان کے حملے میں کم از کم 25 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، کہا جاتا ہے کہ کل رات شروع ہونے والی جھڑپوں میں 30 طالبان  دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں،تاہم ضلع بہارک کے مسجد سفید کے علاقے میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں تخار پولیس کے سربراہ بھی ہلا ک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اگرچہ طالبان اور کابل باہمی بات چیت کر رہے ہیں لیکن ان کے مابین تنازعہ جاری ہے اوراس طرح کے حملے ملک میں حتمی امن کے امکان کو مزید خدشہ دار کررہے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین