Code : 3284 21 Hit

مکہ اور مدینہ میں نامعلوم مدت تک کرفیو نافذ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اگلے نوٹس تک مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذکرنے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور صحت سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد کے لئے مکہ اور مدینہ کے دو شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرفیو کانفاذ جمعرات سے شروع کیا گیا  ہےاور اس کا اطلاق مزید نوٹس تک جاری رہے گا تاہم اس دوران پورے شہر میں صرف ملک کے اہم اور ضروری حصوں کے عملے کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔
واس نے مزید کہا ہے کہ شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال اور کھانے پینے جیسے ضروری سامان خریدنے کے لئے اپنے گھر سے باہر جانے کی بھی اجازت ہوگی لیکن انھیں یہ سامان اپنی نزدیکی علاقہ میں مہیا کرنا ہوگا۔
اسی طرح سعودی مالیاتی تنظیم کے ذریعہ فراہم کردہ طریقہ کار اور وزارت داخلہ و صحت کے تعاون کے ذریعہ بینکنگ اور اے ٹی ایم سے رقم کی ادائیگی فراہم کرنا بھی ممکن ہوگی۔
سعودی وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے  کہ اگر ضروری ہو تو اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔
دوسری جانب  سعودی وزارت صحت نے آج کورونا وائرس کے 165 نئے کیسوں کے اندراج اور مریضوں کی تعداد 1885 ہونے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق  اس ملک میں مذکورہ وبا سے اب تک  کی ہونے والی اموات کی تعداد 21ہو گئی ہے جبکہ 328افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम