Code : 2233 153 Hit

تم ایران کو شکست دینے میں ہماری مدد کرو ہم اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے:بن سلمان اور ٹرمپ کی سینچری ڈیل

امریکی چینل نے ڈاکومنٹری نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی چینل پی بی ایس نے ولی عہد کے عنوان سے ایک ڈاکومنٹری نشر کی  ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2017 میں ریاض دورے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  محمد بن سلمان نے ان سے درخواست کی کہ  ایران کو شکست دینے میں  امریکہ سعودی عرب کی مدد کرے تاکہ وہ مشرق وسطی کو اپنے کنٹرول میں لے سکے اس کے بدلے میں سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا ،محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے داخواست کی کہ وہ ایران کو شکست دینے میں ان کی مدد کریں اور مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کو ہم کردار ادا کرنے والا ملک بنا کر پیش کریں اس کے بدلے میں ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صلح و صفائی کرانے میں آپ کی مدد کریں گے ،یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار اور امریکی تجزیہ نگار David Ignatiusبھی ڈاکومنٹری  میں محمد بن سلمان کی زبانی یہ کہا  کہ میں ایسا مشرق وسطیٰ دیکھ رہا ہوں کہ اسرائیل بھی اس کا ایک حصہ ہے میں اسی لیے آیا ہوں کہ اسرائیل کو تسلیم کروں اور اس کے ساتھ تجارتی روابط برقرار کرؤں ڈاکومنٹری میں مزیدآیا ہے کہ  بن  سلمان کی اس پیشکش  کے بعد  ٹرمپ حکومت لالچ آگئی  اور اس نے اس کے سلسلے میں پروگرام بنانا شروع کردیں،قابل ذکر ہے کہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد عوام کی مخالفت کے باوجود انہوں نے صہیونیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانا شروع کر دیے جس کے تحت حال ہی میں انھوں نے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے ساتھ ملاقات کی نیز کچھ ہی عرصہ پہلے سعودی عرب کے ایک سفارتکار نے گلوبل نیوز چینل کو دیئے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ان تعلقات برقرار ہونے میں  وقت لگے گا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम