Code : 3358 8 Hit

کرونا مشرق وسطی میں غربت میں اضافہ کرے گا: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس مشرق وسطی اور افریقہ میں غربت میں اضافہ کرے گا۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ (یونیسف) نے مشرق وسطی اور افریقہ میں بڑھتی غربت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ مشرق وسطی اور افریقہ کے ممالک پر کورونا بحران کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ان علاقوں میں غربت میں اضافہ ہوگا۔
مذکورہ تنظیم نے پیش گوئی کی ہے کہ مذکورہ  خطے  میں کورونا بحران کی وجہ سے غربت میں آٹھ لاکھ افراد کا اضافہ ہوگا جن میں سے آدھے بچے ہوں گے۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی مشرق وسطی اور افریقہ میں نصف بچے غربت سے مختلف مشکلات  کا شکار ہیں اور تعلیم ، رہائش اور مناسب تغذیہ سے بھی محروم ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम