Code : 3221 72 Hit

ٹرمپ اور جانسن کی نااہلی اور جھوٹ کی وجہ سے امریکہ اور برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلا ہے:امریکی تجزیہ کار

سینئر امریکی تجزیہ کار اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر نے برطانیہ اور امریکہ میں کورونا وائرس کے پھلنے کا سبب ٹرمپ اور جانسن کی نااہلی اور جھوٹ قراردیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکہ اور برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافے کے بعد سینئر امریکی تجزیہ کار اور بین الاقوامی تعلقات کےشعبہ کے پروفیسر اسٹیفن والٹ نے اس وائرس پر قابو پانے کے لیےدونوں ممالک کی انتظامیہ کی جانب سے  کیے گئے ناکافی حفاظتی انتظامات کو نتقید کا نشانہ بناتے ٹرمپ اور جانسن کو نااہل اور جھوٹے قراردیا۔
والٹ نے کہا کہ آنے والے صدی میں مؤرخین جب کورونا جیسی مہلک وبا کا ذکر کریں گے تو اس کے ساتھ امریکہ،متحد عرب امارات اور دیگر ممالک کے نااہل اور جھوٹے سربراہوں کا ذکر ضرور کریں گے۔
یادرہے کہ سینئر امریکی تجزیہ کار نے ڈونلڈ ٹرمپ اور بورس جانسن پر کڑی تنقید ایسے وقت میںکی ہے جبکہ امریکہ اور برطانیہ کے کورونا پھیلنے سے متعلق تازہ ترین خبروں مطابق مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کی دوپہر تک  امریکہ کی 50 ریاستوں میں کورونا پھیل چکا تھا جس کے نتیجہ میں2626 افراد اس وبا  سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ104 ہلاک ہوگئے ہیں۔

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین