Code : 3440 9 Hit

جتنے کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں اتنے اب تک کی ہماری تمام جنگوں سے ہلاک نہیں ہوئے:امریکی پارلیمنٹ ممبر

امریکی ریاست مینیسوٹا کی مسلمان خاتون کانگریس رکن نے کہا کہ امریکہ میں کویئڈ19 کی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی ریاست مینیسوٹا کی مسلمان خاتون کانگریس رکن ایلهان عمر نے منگل کو ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ہم کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک   70000 کے قریب امریکیوں کو کھو چکے ہیں۔
مینیسوٹا سے امریکی کانگریس کی مسلم نمائندہ نے کہا کہ اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں  نائن الیون ، ویتنام ، افغانستان اور عراق کی جنگوں میں ہونے والی کل ہلاکتوں سے زیادہ ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم اس سانحہ کی گہرائی پر ماتم کریں اور کبھی بھی اس کو نظرانداز نہ کریں۔
قابل ذکر ہے  کہ سابقہ صدارتی امیدوار اور ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے کچھ گھنٹے قبل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ تقریبا 13 فیصد امریکی اپنا پیٹ بھرنے کے لئے سخت جدوجہد کرتے ہیں۔
جبکہ صحت اور معیشت کے بحران کے بیچ یہ اعداد و شمار اور زیادہ خراب ہوچکے ہیں۔
سینڈرز نے مزید لکھا کہ ہمارے پاس بھوک مٹانے کے وسائل موجود ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم میں یہ کرنے کی ہمت ہے؟ اور کیا ہم میں ضروری شفقت ہے؟
ادھرذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دعوؤں کے باوجود  خاص طور پر کورونا کے وسیع پیمانہ پر پھیلاؤ کے دوران  ریاستہائے متحدہ میں معاشی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین