Code : 3339 87 Hit

کورونا نے ٹرمپ کی نا اہلی دنیا کے سامنے ثابت کردی ہے:مقتدی الصدر

عراق کی صدر تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ اب جب ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا کے عالمی بحران کو سنبھالنے میں اپنی نااہلی ثابت کردی ہے توعالمی ادارہ صحت کو دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے جن کے لئے تجارت اور سیاست سے زیادہ دنیا کی سرنوشت اہم ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی الصدر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ عراقی صدر موومنٹ کے رہنما کا کہنا ہے  کہ کورونا کی وبا کے پھیلنے جیسی  سورتحال میں امریکی حکومت کے عالمی ادارہ صحت کو دی جانے والی امداد کو روکنے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی اداروں کو اب ان ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کرنا ہوگی جو دنیا کی سرنوشت کا خیال رکھتے ہیں۔
انہوں نے ریاستہائے متحدہ کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے اس طرح کے اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ آپ  جنگ ، قتل عام ، قتل و غارت گری اور اقوام عالم میں دہشتگردی کرنے سوداگر ہیں۔
انھوں نے لکھا کہ  ٹرمپ صاحب  اس وقت آپ قوموں کی سرنوشت کو داوؤں پر لگ ارہے ہیں، آپ ہر طرف پھیلے ہوئے کورونا وائرس پر توجہ نہیں دیتے ہیں بلکہ آپ اس کی سیاست کرنا چاہتے ہیں اور اس کے ذریعے اپنے دشمنوں سے لڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آپ نے نہ صرف چین پر حملہ کیا بلکہ عالمی ادارہ صحت کو بھی نشانہ بنایا ہے اور یہ اس عالمی بحران کو سنبھالنے میں آپ کی نااہلی کی علامت ہے۔
الصدر نے ٹرمپ کو مخاطب قرار دتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی عوام کی حفاظت تو کر  نہیں سکتے تو پوری دنیا سے کورونا وائرس کو کیا ختم کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ لہذا  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنا کردار زیادہ سنجیدگی اور موثر طریقے سے ادا کرے  اور ان ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے جن کے لئے دنیا کی تقدیر ان کی تجارت اور جوئے سے زیادہ اہم ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین