Code : 3477 15 Hit

برطانوی نگہداشت کے مراکز میں 20000 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں: روئٹرز

گزشتہ آٹھ ہفتوں میں برطانوی اور ویلز کیئر سنٹرز میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد20000 ہو گئی ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی نے برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے برطانوی اولڈیج ہومز میں کورونا کی وجہ سے دو ماہ کے اندر20000 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانوی سرکار کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ آٹھ ہفتوں میں برطانیہ اور ویلز میں  37627 افراد نگہداشت کے مراکز میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
گذشتہ پانچ سالوں میں ان مراکز کی اوسط ہفتہ اموات کی شرح کا موازنہ کرتے ہوئے ، رائٹرز کا اندازہ ہے کہ برطانیہ اور ویلز میں ہلاکتوں کی تعداد میں 19،900 سے زیادہ واقعات شامل ہوئے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین