Code : 3320 15 Hit

کورونا یمن کے لیے آخری 100 سالوں کا سب سے بڑا چیلنج ہے:اقوام متحدہ

یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ تنظیم (او سی ایچ اے) نے کہا کہ یمن کی صورتحال سنگین ہونے کا امکان ہے اور یہ کہ کورونا 100 سالوں میں اس ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کوآرڈینیٹر لیز گرینڈی نے یمن میں کورونا وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ ہونے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں صورتحال سنگین ہے۔
گرینڈی نے کہا کہ جس چیز سے ہم کچھ ہفتوں سے خوفزدہ  تھے وہ اب ہوچکا ہےاور کورونا وائرس اب یمن میں ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یمن میں پانچ سال تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد اس ملک کے عوام اب حفاظت کی کم ترین سطح پر ہیں اور سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔
گرینڈی نے کہا کہ یمن میں اس وبا کا  آجانا سب سے زیادہ خوفناک ہے اس لیے کہ اس ملک میں مذکورہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  ہر جگہ سے کہیں زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
انھوں نے کہا  کہ یمن میں صرف نصف طبی مراکز فعال ہیں اوراس وائرس سے لڑنا ان کے لیےمشکل ہے  لیکن یہ  ملک ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
اقوام متحدہ کےمذکورہ عہدیدار نے کہا کہ  یمن کو کورونا کی وجہ سے پچھلے 100 سالوں میں سب سے بڑا خطرہ درپیش ہے۔
گرینڈی نے آخر میں یمن کے تنازعہ پر فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ فائر بندی بند کریں اور کرونا کا مقابلہ شروع کریں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम