Code : 3271 40 Hit

امریکہ میں3000 سے زائد کورونا سے ہلاک ہوچکے

کرونا وائرس نے ریاستہائے متحدہ میں اب تک 3126 افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ 160000 سے زیادہ افراد اس وبا میں مبتلاہوچکے ہیں۔

ولایت پورٹل:تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں کوویڈ - 19 کی وجہ سےہونے والی اموات کی تعداد  3126 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اس مرض میں مبتلا افراد کی کل تعداد 162665 ہےاور پینٹاگون نے بتایا ہے کہ امریکی فوج میں کورونا وائرس سے ہونے والی  ہلاکت کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایک پیش گوئی  کے مطابق  ریاستہائے متحدہ میں اگست تک اموات کی تعداد 82000 تک جا سکتی ہے۔
مذکورہ پیش گوئی کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں  اپریل کے وسط میں یومیہ 2000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے مر سکتے ہیں جو اس ملک کے لیے سب سے سخت مرحلہ ہوگا۔
یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی رات پہلی بار اعلان کیا کہ ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اموات   ایک لاکھ یا اس سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہیں۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا اگر امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی کل تعداد ایک لاکھ سے کم رہی  تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم سب نے بہت اچھے طریقے سے انجام دیا ہے۔
امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر انتھونی فوچی ، جنہوں نے حال ہی میں امریکی صدر کے ساتھ روزانہ کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق ایک نیوز کانفرنس میں شرکت کی ، خبردار کیا کہ لاکھوں امریکی شہری اس وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
مذکورہ  امریکی عہدیدار نے یہ بھی متنبہ کیا کہ کورونا وائرس  کی وجہ سے ایک لاکھ سے دو لاکھ کے درمیان امریکی  شہری ہلاک ہو سکتے ہیں۔

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम