Code : 3224 39 Hit

کورونا تشخیصی کٹ دے کر تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش

عرب خلیجی ریاستوں اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلہ میں موساد نے خلیجی ریاستوں میں سے ایک سے ایک لاکھ کورونا تشخیصی کٹس حاصل کی ہیں۔

ولایت پورٹل:روئٹر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی خفیہ ایجنسی موساد نے عرب خلیجی ریاستوں میں سے ایک سے ہزاروں  کی تعداد میں تشخیصی کٹس حاصل کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موساد نے اس ملک کا نام نہیں لیا ہے  جس سے اس نے یہ کٹس حاصل کی ہیں  لیکن کہا جارہا ہے کہ متحدہ عرب سے لی ہیں۔
برطانوی ویب سائٹ میڈل ایسٹ آئی نے لکھا ہے کہ  موساد نے گذشہ بدھ  کو متحدہ عرب امارات سے مذکورہ  کٹس حاصل کیں۔
مذکورہ ویب سائٹ نے صہیونی سکیورٹی تجزیہ کار یوسی موسمن کے حوالے سے بتایا ہے کہ موساد نے یہ کٹس متحدہ عرب امارات سے لی ہیں  کیونکہ  اسرائیل کے دوسرے دوست ممالک جیسے مصر اور اردن سے انھیں حاصل کرنے کا امکان نہیں کیوں کہ اس دونوں ممالک کو خود کٹس کی اشد ضرورت ہے۔
اسی سلسلہ میں صہیونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موساد اور دیگر اداروں نے اس وائرس کو روکنے کے لئے درکار اہم سامان بیرونی ممالک سےحاصل کرلیا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ موساد کا تشخیصی کٹس حاصل کرنے کا مشن اس حد تک خفیہ تھا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے فوج کے ریڈیو اسٹیشن کو بتایاکہ مجھے بھی  اس رپورٹ کے بارے میں بھی اسی طرح معلوم ہوا   جس طرح آپ کو معلوم ہوا۔
واضح رہے کہ اب تک  مقبوضہ فلسطین میں 520سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 279 افراد اسپتال میں شامل ہیں جبکہ اس وبا سے مرنے کا پہلا کیس کل سامنے آیا تھا۔

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम