ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری ہے:امریکہ

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ ایران مخالف تعاون جاری رکھے گا۔

ولایت پورٹل: ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو ، جو مشرق وسطی کا دورے پر ہیں، نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بارے میں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے خوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری سلامتی اور معاشی شراکت مضبوط ہے اور ہم اسے خلیج فارس کے خطے میں ایران کے تباہ کن اثر و رسوخ ، 2030 کے پروگرام کے تحت معاشی اہداف اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے منتقلی اقدامات میں استعمال کریں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین