Code : 2592 57 Hit

ہندوستان میں غیر مسلم اقلیتوں کو شہریت دینے کا متنازعہ بل پاس

ہندوستانی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز افغانستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان سے غیر مسلم تارکین وطن کوشہریت دینے کا متنازعہ بل منظور کیاہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز اس متنازعہ بل کی منظوری دے دی جس میں تین ہمسایہ ممالک سے زیادتی کا شکار ہوکرآنے والی اقلیتوں کی شہریت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کے بل کے خلاف ملک میں  وسیع پیمانے پر احتجاج ہورہے ہیںاس بل کے تحت بدھ مذہب ، جین ، سکھوں اور عیسائیوں کے لئے ہجرت کرنا آسان ہوجائے گا ، لیکن مسلمانوں کو اس میں نہ رکھے جانے پر اس کی بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہے،مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ بل پہلی بار مذہب کی بنیاد پر ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے لئے ایک قانونی راستہ فراہم کرتا ہے لیکن یہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے،یاد رہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں اس بل کے منظور ہونے کے ایک دن بعداس کو ایوان بالا میں پیش کیا،قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بل پر کی جانے والی تنقید کے جواب دیتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضروت نہیں ہے،وہ شہری ہیں اور شہری رہیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین