Code : 1699 60 Hit

دور حاضر کے فرعونیوں اور یزیدیوں نے ایک بار پھرحسینیوں کو للکارا ہے:حجۃ الاسلام حسن ظفر نقوی

حجۃ الاسلام حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ اس دور کے فرعونیوں اور یزیدیوں نے امریکہ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں کی شکل میں عصر حاضر کے حسینیوں کوعصر کربلا میں مقابلے کے لئے للکارا ہے۔

ولایت پورٹل: پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دور کے فرعونیوں اور یزیدیوں نے امریکہ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں کی شکل میں  عصر حاضر کے حسینیوں کو عصر کربلا میں مقابلے کے لئے للکارا ہے، انھوں نے  طاقت اور قدرت کے نشے میں سرمست ہو کرابرہہ کے ہاتھیوں کے لشکر کی طرح اپنے بحری اور جنگی بیڑوں کوامام زمانہ (عج) کے سپاہیوں کے ساتھ لڑنے کے لئے خطے کی سمندری حدود میں بھیج دیا ہے ،وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ ان کے بحری بیڑے ناقابل تسخير ہیں، دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر آج عبدالمطلب نہیں  تو ان کی نسل سے، علی و فاطمہ (ع) کی اولاد میں سے حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای جیسی ایک عظيم شخصیت موجود ہے جو اس دور کے فرعونوں ، یزیدیوں اور ابرہہ کے لشکر کے سامنے عبد المطلب (ع) کی طرح سیسہ پلائی ہوئی دیواراور بنیان مرصوص کی مانند کھڑی ہے،موجودہ شرائط میں ابرہہ کے لشکر کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی آمادہ نہیں تو عبدالمطلب کی نسل سے تعلق رکھنے والے آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اس دور کے ابرہہ کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں وہ اس دور کے کمزوروں، ضعیفوں اور مستضعفین جہاں کے بہترین حامی اور پشت پناہ ہیں ، اس دور کے بڑے شیطان اور اس کے حامیوں کے دبدبہ کو ختم کرنے کے لئے امام زمانہ (عج) کے سرفروش سپاہ رہبر معظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دشمن کی ناک کو زمین پر رگڑنے کے لئے امادہ ہیں ، حق و باطل کا معرکہ جاری ہے ہمیں اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہیے کہ ہم حق کے محاذ کا ساتھ دیں اور باطل پست طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہیں، ہم رہبر معظم کے فرمان پرسامراجی اور استعماری طاقتوں کامقابلہ کرنے اور اس سلسلے میں  ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیارہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں اور مستضعفوں کو بھی سامراجی طقاتوں کامقابلہ کرنئ کے لئے تیاررہنا چاہیے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम