Code : 2679 19 Hit

متحدہ عرب امارات کی صہیونیوں کو مبارکباد پیش

دنیا بھر سےمتحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں نے صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلہ میں حنوکا عید کے موقع پر صیہونی حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ولایت پورٹل:القدس العربی بین الاقوامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسے "حنوکا" عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ، جبکہ ابو ظہبی اور تل ابیب کے ایک دوسرے کے ساتھ اعلانیہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں،صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ، جوئل روتھم نے کہا ، "عید حنوکا کے موقع پر ہمیں بہت ساری مبارکبادیں ملی ہیں ، جن میں ہمیں دنیا بھر میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کی طرف سے مبارکبادیں ملنے پر بہت خوشی ہوئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان گرم پیغامات کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو  آئندہ  سال میں زیادہ فروغ ملے گا،قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرایسی پوسٹ کی تھی جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ خلیجی عرب کی کچھ ریاستیں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش میں ہیں،واضح رہے کہ بن زید نے جو پیغام نشر کیا ہے وہ اس سے پہلےاسپکٹویٹر سائٹ پر  "مشرق وسطی میں ایک عرب اسرائیلی اتحاد تشکیل پا رہا ہے"  کے عنوان سے شائع ہوچکا ہے،صہیونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات میں بہتری کی تصدیق کرنے والے بن زید کے اس اقدام کا اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے خیرمقدم کیا ہے،نیتن یاھو نے اس سلسلہ میں کہا ہےکہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان  تعلقات معمول پر آ جائیں اور امن و بھائی چارگی قائم ہو جائے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम