حج کے لیے شرط

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج کی ادائیگی کے لیے بنیادی شرط رکھی ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج کی ادائیگی کے لیے بنیادی شرط رکھی ہے،رپورٹ کے مطابق وزارت نے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین میں سے ایک کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کو مشروط کیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ قومی پلیٹ فارم کے ذریعے رضاکارانہ کارروائی اور لائسنس یافتہ انجمنوں کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے عازمین حج کے لیے رضاکارانہ خدمات کے مواقع کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ ریمارکس اس سال حج کی خصوصی صحت کی ضروریات اور وزارت حج و عمرہ کے ٹوئٹر پیج پر رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے بارے میں سوالات کے جواب میں سامنے آئے، دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سال حج کے لیے خدمات فراہم کرنے کے ضوابط کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے جلد کیا جائے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین