Code : 2743 143 Hit

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبر معظم کا پیغام تسلیت

بہت سخت انتقام مجرموں کے انتظار میں ہے/ مجرموں سے سخت انتقام لیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:اسلام کے معزز کمانڈر، حج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے افراد، خصوصا اسلام کے عظیم مجاہد، جناب ابو مہدی المہندس کی شہادت پر رہبر انقلاب نے ایک پیغام جاری کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایران کی معزز قوم
اسلام کے عظیم و قابل فخر سردار آسمانی ہو گئے ہیں،کل رات شہداء کی پاکیزہ ارواح نے قاسم سلیمانی کی پاکیزہ روح کو اپنی آغوش میں لیا ہے، دنیا کے اشرار اور شیطانوں کے خلاف مبارزاتی میدانوں میں سالوں پر مبنی  مخلصانہ و شجاعانہ جدوجہد اور سالہا سال سے راہ خدا میں شہادت کی آرزو نے بالآخر اس عزیز سپاہ سالار کو اس بلند و عالی مقام پر پہنچا دیا ہے اور ان کا خون بشریت کے شقی ترین افراد کے ہاتھوں بہا ہے۔ ان کی اس عظیم شہادت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم اور ان کی اپنی روح مطہر کی خدمت میں تبریک اور ملت ایران کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں، وہ اسلام اور مکتب امام خمینی کے تربیت یافتہ افراد کا ایک شاہکار نمونہ تھے، انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے راستے میں جہاد میں گزاری، شہادت ان کی سالہا سال پر مبنی  بلاوقفہ سعی و تلاش کا اجر تھا، اللہ کی نصرت کی بدولت ان کے جانے سے ان کا کام اور راستہ متوقف نہیں ہوگا لیکن جن مجرمین نے کل رات کے واقعے میں اپنے ہاتھ ان کے اور دیگر شہداء کے خون سے رنگے ہیں ان کو سخت انتقام کا سامنا کرنا پڑے گا، شہید سلیمانی مقاومت کا ایک بین الاقوامی چہرہ ہیں اور مقاومت سے قلبی وابستگی رکھنے والا ہر فرد ان کا خونخواہ ہے، سارے دوستان اور سارے دشمنان بھی جان لیں کہ مقاومت کا جہاد کا راستہ کئی گناہ زیادہ انگیزے کے ساتھ جاری رہے گا اور یقینی کامیابی اس مبارک راستے کے مجاہدین کا مقدر ہے، ہمارے عزیز اور فدکار سپاہ سالار کی جدائی تلخ ہے لیکن مبارزے کا تسلسل اور آخری کامیابیوں کا حصول قاتلوں اور مجرموں کے لئے زیادہ تلخ ہوگا، ملت ایران شہید عالی مقام لیفٹینٹ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء بالخصوص اسلام کے عظیم مجاہد ابو مہدی مہندس کی شہادت کی قدردان رہے گی اور میں ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتا ہوں اور شہید کی اہلیہ، اولاد اور دیگر لواحقین کی خدمت میں مبارکباد اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
۳ جنوری ۲۰۲۰

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम