Code : 2835 280 Hit

امریکہ کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آجاؤ؛مقتدی صدر کی عراقی عوام سے اپیل

عراقی الصدر تحریک کے رہنما مقتدی صدر نے عراقی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں امریکی فوج کی موجودگی اور خلاف ورزیوں کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کریں۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الصدر تحریک کے  رہنما نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کریں،مقتدی صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکی جارح فوج نے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے،عراقی عوام کو خطاب کیا ہے کہ عراق تمہیں مدد کے لیے پکار رہا ہے ،اس کی فریاد کو پہنچو،دیر نہ کرو،سستی سے کام نہ لو،یادرہے کہ  6 جنوری  کی صبح کو  امریکی ڈرونز نے عراقی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراقی حکومت کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے اس ملک میں جانے والے جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی فوجی تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کو بغداد ائر پورٹ کے قریب شہید کردیا،امریکہ کی اس مجرمانہ کاروائی کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اس ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر مبنی بل پاس کیا جس کے تحت امریکہ کو اب عراق سے نکلنا ہوگا،بعض عراقی سرکاری اور غیر سرکاری عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ عزت کے ساتھ ہمارے ملک سے چلا جائے اور اپنی فوجوں کو زندہ واپس بلا لے ورنہ ہمیں اور بھی بہت سارے طریقہ آتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین