Code : 4004 35 Hit

لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر ٹکراؤ شروع ؛ اسرائیلی شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایات

اسرائیلی چینل ۱۱ نے ان حادثات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حزب کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جو وعدہ کیا تھا وہ اسے پورا کر رہے ہیں چونکہ وہ جو کہتے ہیں اسے ضرور پورا کرتے ہیں ۔

ولایت پورٹل: موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد پر واقع شعبا میں حزب اللہ کے جوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ نیز اسرائیلی نیوز ایجنسی  نے بھی جبل روس نامی جگہ پر کسی حملہ کے بارے میں ٹھوس ثبوت دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب حکومت نے اس علاقہ میں رہنے والوں کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات دی ہیں  اور علاقہ میں تمام معیشتی اور کاروباری تمام فعالیتیں روک دی گئی ہیں اور لوگوں کو ٹہلنے گھومنے اور سفر پر نہ جانے کی  بھی ہدایات دی ہیں ۔
دوسری اور الجزیرہ ٹی وی نے لبنان کی سرحد پر گولہ باری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے لبنان کے کفر شعبا نامی علاقہ کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ہے ۔
اسی درمیان اسرائیلی چینل ۱۱ نے ان حادثات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حزب کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جو وعدہ کیا تھا وہ اسے پورا کر رہے ہیں چونکہ وہ جو کہتے ہیں اسے ضرور پورا کرتے ہیں ۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین