Code : 4649 8 Hit

پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ؛2دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے علاقہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں دو شرپسند مارے گئے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر میر علی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں  علیم خان خوشحالی گروپ کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں نے میر علی میں کل ایک رہائشی ملک رئیس کوقتل کیا تھا، مارے گئے دہشت گرد مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
تسنیم

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین