Code : 2060 4 Hit

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں؛53افراد ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اورطالبان کے مابین جھڑپوں اور دھماکے میں 53افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایک بجے طالبان نے قندوز شہر پر کئی سمتوں سے چڑھائی کی تھی جس کے بعد سرکاری فورسز سے ان کی شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے، جب کہ ٹیلی فونز اور رابطے کے دیگر ذرائع بھی معطل ہوگئے،افغان میڈیا کے مطابق قندوز میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 18 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، دھماکے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا،دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ خودکش حملہ تھا جو ہم نے کیا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں،افغان وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے شہری علاقوں میں پناہ لینا شروع کر دی ہے اور کچھ شدت پسند ایک سرکاری اسپتال میں بھی داخل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف فضائی کاروائی ممکن نہیں تاہم فورسز کی محدود فضائی کاروائی اور زمینی لڑائی میں 35 طالبان مارے گئے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम