ولایت پورٹل:فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے مغربی پٹی کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے،رپورٹ کے مطابق مغربی پٹی کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارنے کے بعد ان کے خلاف آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیوں کا استعمال کیا،یادرہے کہ اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صہیونیوں کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات میں شدت لانے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی کے وسط میں واقع شہر رام اللہ پر حملہ کیاجس کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونیوں نے اس وحشیانہ حملے میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا،باخبر ذرائع کے مطابق شیخ فلاح ندی اور سامی حسین نامی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دو ارکان نام صیہونیوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔
جبکہ گذشتہ رات صیہونیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے تازہ ترین جرم میں نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
مغربی پٹی میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

wilayat.com/p/7139
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین