Code : 2483 63 Hit

خانہ جنگی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی:لبنانی صدر

لبنان کے صدر نے مختلف لبنانی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان کل رات ہونے والی جھڑپوں کے پیش نظر فوج سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ولایت پورٹل:العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے اعلان کیا ہے کہ  ملک میں کل رات ہونے والی پرتشدد جھڑپوں جیسے واقعے کی مزید تکرار نہیں ہوگی،مشیل عون نے اس معاملے میں فوری طور پر فوجی مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کل رات میں پیش آنے والے وقعہ کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،العہد ویب سائٹ کے مطابق انھوں نے لبنانی خانہ جنگی میں  استعمال ہونے والی اصطلاح «السنتین»  کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ سب چیزیں ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکی ہیں انھیں واپس لانے کی اجازت نہیں ہوگی،لبنان کے صدر مشیل عون نے آج (بدھ کے روز) اعلان کیا ہے کہ ملک میں کل رات ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد واقعے کی مزید تکرار نہیں ہوگی،یاد رہے کہ لبنان میں گذشتہ رات حزب اللہ اور امل  تحریک کے حامیوں اور ، سمیر جعجع سے وابستہ القوات اللبنانیه اور امین جمیل سے وابستہ الکتائب کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جہاں فوج نے جائے وقوعہ میں داخل ہوکر حالات پر قابو پالیا ،ادھر الاخبار نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعبدا میں واقع صدارتی ہاؤس کے نزدیک نومولود پارٹی السعبہ اور میشل عون سے وابستہ الیتار الوطنی الحر پارٹی کے حامیوں کے درمیان بھی جھڑپوں کی خبر موصول ہوئی ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین