چین کے پاس 2035 تک 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے:پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ چین کے پاس 2035 تک 1500 جوہری وار ہیڈز ہو سکتے ہیں ، خبردار کیا ہے کہ اس معاملے کے امریکی سلامتی پر مبنی مفادات کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

ولایت پورٹل:امریکی محکمہ دفاع نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ چین کے پاس 2035 تک 1500 جوہری وار ہیڈز ہو سکتے ہیں ، خبردار کیا ہے کہ اس معاملے کے امریکی سلامتی پر مبنی مفادات کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ،روسی چینل رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے  آبنائے تائیوان اور اس کے ارد گرد بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز اور غیر مستحکم کرنے والی کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔
 اس رپورٹ کے مطابق یہ خدشات امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی طرف سے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں اس معاملے کو اٹھائے جانے کے دو ہفتے بعد سامنے آئے ہیں، رشیا ٹوڈے کے مطابق، یہاں تک کہ اگر چین پینٹاگون کے اندازے کے مطابق جوہری وار ہیڈز کی تعداد حاصل کر لیتا ہے، تب بھی یہ امریکہ کی جانب سے 3750 جوہری وار ہیڈز کے اعلان کردہ ذخیرے کے نصف سے بھی کم ہوگا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین