Code : 1872 33 Hit

چین کی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران میں تعینات چین کے سفیر نے کہا ہے کہ چین کا ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ولایت پورٹل:ایران میں تعینات چین کے سفیر چانگ ہووا نے ایران کے پانی اور بجلی کے وزير کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا  ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا سلسلہ جاری رہےگا، چینی سفیر نے کہا کہ چین امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں پر عمل کرنے کا پابند نہیں ہے اور چین ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو تمام مشکلات کے باوجود جاری رکھےگا،چينی سفیر نے ایران میں بجلی اور پانی کے نظام میں شاندار ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بجلی کی صنعت اور انرجی کی پیداوار کے اچھے شرائط موجود ہیں اور چین اس شعبہ میں بھی ایرانی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو مزيد مضبوط اور مستحکم بنانے کی کوشش جاری رکھےگا،اس ملاقات میں ایرانی پانی اور بجلی کے وزیررضا اردکانیان نے ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम