Code : 3798 6 Hit

ہانگ کانگ کے امور سے متعلق چین کی برطانیہ کو جوابی کارروائی کی دھمکی

چینی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ ہانگ کانگ کے امور سے متعلق لندن کے موقف اور بورس جانسن کے برطانیہ میں ہانگ کانگ کے باشندوں کو ہجرت کی سہولت دینے کے وعدے کے جواب میں جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے بارے میں بیجنگ کے ساتھ مغرب کے تنازعہ میں  چین نے بورس جانسن کی تقریبا  30 لاکھ ہانگ کانگ کے باشندوں کو شہریت دینے کی تجویز کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لندن میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ وہ برطانیہ میں ہانگ کانگ کے شہریوں کے داخلے اور قیام کی سہولت فراہم کرنے کے برطانیہ کے منصوبے کی سخت مخالفت کررہا ہے۔
یادرہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے اس سے قبل ہانگ کانگ کے نئے قانون کو ہانگ کانگ کے شہریوں کی رہائی کی حمایت کے تئیں چین کے عزم کی واضح اور سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن نےبرطانوی پاسپورٹ رکھنے  والے ہانگ کانگ کےشہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے داخلہ میں آسانی کریں گے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امیگریشن کے ایک نئے منصوبے سے ہانگ کانگ کے شہریوں پر چھ ماہ کی پابندی ختم ہوجائے گی اور انہیں پانچ سال رہائش کے بعد شہریت کے لئے درخواست دینے کی اجازت ہوگی ۔
جمعرات کو لندن میں چینی سفیر نے کہا کہ برطانوی فریق یکطرفہ تبدیلیاں کرے گات و اس صورت میں اس نے بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ اپنے منصب اور ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
چینی سفیر نےکہا کہ ہم برطانیہ کے  اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور مناسب کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
چینی سفیر نے مزید کہا کہ برطانیہ کو ہانگ کانگ کی نگرانی کا کوئی اختیار یا حق نہیں ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین