Code : 3700 11 Hit

چین ترقی کرے لیکن جیسے ہم چاہیں ویسے:امریکہ کی چودھراہٹ

امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر چینی حکومت پیشرفت اور ترقی کرنا چاہتی ہے تو اسے مغربی قوانین کے مطابق ایساکرنا ہوگا۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعہ کے روز واضح الفاظ میں کہا  کہ چین کی ترقی مغربی قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے تسلیم کیا ہے کہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتے ہیں اور اپنے ملک  کوتعمیر کرنا چاہتے ہیں تو  انہیں یہ کام مغربی قوانین کی حکمرانی ، آزادی اور حقوق کے احترام کے کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔
انہوں نے بیجنگ نے دھمکی دی ہے کہ وہ یورپ ، مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک کو منتخب کریں گے اور انہیں چین کے قریب لائیں گے۔
پومپیو نے یہ دعویٰ کیا کہ جب سے میں امریکی وزارت  خارجہ  کے عہدہ پر فائز ہوں ہوں میں دیکھ رہا ہوں کہ  دنیا اس خطرے سے آگاہ  ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک اس خطرے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کے یہ بیان اس کے بعد سامنے آئے جب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ میں چین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لئے ٹرمپ کا ممکنہ آپشن عالمی سطح پر غیر حقیقی فیصلہ ہے اور اس سے امریکہ کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے۔
قابل ذکرہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 جون کو کہا  تھا کہ واشنگٹن چین کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر ختم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین