Code : 2029 16 Hit

ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں:چین

چین کا کہنا ہے کہ وہ ایران کیساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر تیار ہے۔

ولایت پورٹل:چینی وزات خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں گزشتہ چار دہایئوں کے دوران ایران اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنی حالیہ ملاقات میں باہمی دلچسپی امور سمیت خطہ اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا،واضح رہے کہ محمد جواد ظریف کل پیر کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں بیجنگ پہنچے جہاں چینی حکام کے ساتھ ملاقات کی،یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ  نے چین کے دورے سے قبل فرانس کے جنوبی علاقے بیاریتز میں منعقدہ جی-7 اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون، فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لودریان اور برطانیہ اور جرمنی کے نمائندوں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں،جواد ظریف چین کے سرکاری دورے کے بعد ملائیشیا اور چاپان کا دورہ کریں گے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम