Code : 3777 111 Hit

کورونا کے پیش نظر شام امریکہ اور یورپ کا پابندیاں عائد کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے؛اقوام متحدہ میں چینی مندوب

اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے شام پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس نے اس ملک کی آبادی پر وسیع پیمانے پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے جانگ جون نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو ختم کرنے اور اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ژانگ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اس سے قبل شام کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں ،کہاکہ خطے کے ممالک نے بھی شام کے خلاف پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چینی سفارت کار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی عہدیدار کے مطابق ، امریکی پابندیوں نے خطے کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور اس کی وجہ بے روزگاری میں اضافے جیسے نتائج سامنے آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں شام کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ریاستہائے متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے کورونا کے تناظر میں شام پر پابندیاں عائد کرنے کے تسلسل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتےہوئے اس بیماری سے لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کو اثرانداز طریقہ قرار دیا۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین