Code : 1521 27 Hit

چین اور روس کا مشترکہ طور پر امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ

چین اور روس نے متحد ہو کر امریکہ کی جانب سے درپیش پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس نے متحد ہو کر امریکہ کی جانب سے درپیش پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ روس میں منعقد اکنامک فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، اطلاعات کے مطابق شی جن پنگ 5 جون کو تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تھے، چینی صدر نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات میں انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا، دورے کے آخری روز شی جن پنگ سالانہ سینٹ پیٹرس برگ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ماسکو کا خیال ہے اس فورم کی مدد سے غیریقینی کاروباری حالات کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کار تجاویز پیش کریں گے،بیجنگ کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ فورم میں پائیدار ترقی اور کثیر الجہتی تعاون پر چین کے نظریات پیش کریں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम