ولایت پورٹل:کربلا کے ننھے معصوم شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں ایران ،ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے 41 ممالک میں شیرخوار بچوں کے اجتماعات منعقد ہوئے،رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینی بچوں کا اجتماعی جلسہ منعقد ہوا جس میں کربلا کے ننھے معصوم شہید کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کیا گیا،اس تقریب کی مناشسبت سے لاکھوں ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں سمیت امام بارگاہوں، مساجد اور عیدگاہوں میں حاضر ہو کربلا کے ننھے معصوم شہید حضرت علی اصغر علیہ االسلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تسنیم
