Code : 2310 83 Hit

ہند و پاک میں جگہ جگہ امام حسین(ع) کا چہلم منایا جارہا ہے

ہندوستان و پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چہلم سید الشہداء کے جلوسوں کے دوران روح پرور اور معنوی مناظر دیکھنے کو ملے اور جلوسہائے عزا میں شریک سوگواروں نے امام عالی مقام کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے راستے کو جاری رکھنے کا عزم کیا- پاکستان اور ہندوستان میں نکالے گئے جلوسہائے عزا کے راستوں میں سبیل اور نذر و نیازکا بھرپور اہتمام کیا گیا۔

ولایت پورٹل: موصولہ اطلاعات کے مطابق آج بر صغیر ہند و پاک میں امام حسین(ع) کا چہلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ہندوستان و پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چہلم سید الشہداء کے جلوسوں کے دوران روح پرور اور معنوی مناظر دیکھنے کو ملے اور جلوسہائے عزا میں شریک سوگواروں نے امام عالی مقام کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے راستے کو جاری رکھنے کا عزم کیا- پاکستان اور ہندوستان میں نکالے گئے جلوسہائے عزا کے راستوں میں سبیل اور نذر و نیازکا بھرپور اہتمام کیا گیا۔
یاد رہے کہ پوری دنیا میں اسلامی کلنڈر 20 صفر کو ہر سال امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا ساتھیوں کی یاد میں دنیا بھر میں چہلم کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور کل اسی مناسبت سے عراق کے شہر کربلا مقدسہ میں تقریباً 2 کروڑ زائرین نے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम