شمالی شام میں کار بم دھماکہ

شام کے شمالی شہر الباب میں آج (منگل) دوپہر سے پہلے ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:منگل کی صبح صوبہ حلب کے مغرب میں واقع الباب شہر جو ترکی سے وابستہ افواج کے کنٹرول میں ہے، ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے ،تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے  لیکن قریبی مکانات اور دکانوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
یادرہے کہ فروری 2016 میں ترکی اور اس کے اتحادیوں کے ذریعہ الباب کے قبضے کے بعد سے ، اس شہر میں متعدد بار کار اور موٹرسائیکل بم دھماکے ہوچکے ہیں ، جن میں سے آخری میں 6 اکتوبر کوہوا تھا جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے تھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین