Code : 3418 16 Hit

کیلیفورنیا میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

کیلیفورنیا کے ہزاروں شہریوں نے ریاست بھر میں احتجاج کرتے ہوئے سنگین قوانین کے خاتمے اور کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:گارڈین اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے ہزاروں باشندوں نے قرنطین کی منسوخی اور کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا مطالبے کرتے ہوئے ریاست کےمختلف شہروں میں ریلی نکالی۔
رپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے مختلف شہروں ، سیکرامنٹو سے سان فرانسسکو اور سان ڈیاگو تک ، جمعہ کو سنگین قوانین اور ساحل کی بندش کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر تھے۔
ایک پولیس عہدیدار کے مطابق صرف ہننگٹن بیچ پر تقریبا 3000 افراد نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکرامنٹو شہر میں مظاہرین نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے تعینات انسداد فسادات پولیس کو غدار کہتے ہوئے ان سے جھڑپ  کی نیز مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام  کو اس شہر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے۔
تاہم کیلیفورنیا کے گورنر گوین نیوسام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ قرنطین قوانین میں اصلاحات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا میں بہت جلد کاروبار کو دوبارہ کھل جائیں گے۔
تاہم کیلیفورنیا  کےگورنر نے زور دے کر کہا کہ قرنطینی قوانین میں تبدیلی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے لوگوں کی کمی کی وجہ سے کی جائے گی اوراس پر مظاہرین کے دباؤ کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین