Code : 4373 5 Hit

عراق میں سی آئی اے کی گاڑی پر حملہ

منگل کی شام عراق میں سڑک کنارے نصب بم سے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے تعلق رکھنے والی کار کو نشانہ بنایا گیا۔

ولایت پورٹل:سابریون نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  عراقی مزاحمتی گروہ سرایا المتنقمنے وکٹوریہ بیس کے قریب امریکی سنٹرل انٹلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) سے وابستہ ایک گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعہ نشانہ بنایا،تاہم ابھی تک اس حادثہ میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات منظر عام پر  نہیں آئی ہے۔
درایں اثنا عراقی نیوز ذرائع نے عراق کے صوبہ بابل میں امریکی فوج کے قافلے پر سڑک کنارے نصب کیے جانے والے بم کے ذریعہ حملے کی بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا  ہے کہ عراقی صوبہ بابل میں کل شام امریکی فوجی سازوسامان اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا گیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین