ولایت پورٹل:القدس العربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹلی جنس وزیر الی کوہن نے ایک بار پھر ایران کے خلاف معاندانہ بیان دیا ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف سکیورٹی محاذ کی تشکیل صہیونی حکومت، افریقہ اور خلیج فارس میں اسلامی ممالک کے مفاد میں ہے، کوہن نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے علاوہ ، خلیج فارس میں دو دیگر عرب ممالک کو بھی تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس سال کے آخر تک کیا جائے گا،تاہم کوہن نے خلیج فارس میں ان دونوں عرب ممالک کا نام نہیں لیا،واضح رہے کہ صیہونی عہدہ دار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی جانے والی غداری کوبیدار ضمیر عرب اقوام نے فلسطینی عوام کے خلاف ایک زہریلا خنجر قرار دیا ہے اور اس کی شدید مذمت کی ہے،یہاں تک کہ مسئلۂ فلسطین کے حامی عرب اور مسلم اقوام نے اپنے ممالک میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رواں سال کے آخر تک مزید دو عرب ملک ہماری گود میں آجائیں گے؛صیہونی انٹلی جنس وزیر کا دعوی
ایک صیہونی وزیر نے ایرا ن کے خلاف اور عرب ممالک کے ساتھ اپنے اتحاد کا دعوی کیا ہے۔

wilayat.com/p/4321
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین