Code : 1626 6 Hit

ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں بس حادثہ؛ 39 افراد ہلاک

ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ  کے مطابق ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش کےکولو ضلع میں بنجار کے مقام پر  حادثہ پیش آیا جہاں ایک  نجی کمپنی کی  بس گہری کھائی میں جاگری،بتایا گیا ہے کہ  بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جبکہ بعض مسافر بس کی چھت پر بھی سفر کررہے تھے،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شالنی اگنی ہوتری  کا کہنا ہے کہ بس میں سوار مسافروں میں سے39 افراد موت کے منہ چلے گئے جبکہ  زخمیوں کو  مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں ایک درجن سے زائد خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम