Code : 2498 31 Hit

ہمارے اندونی مسائل میں مداخلت نہ کرنا؛ برطانوی وزیر اعظم کا ٹرمپ کو انتباہ

برطانوی وزیر اعظم نے ٹرمپ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران برطانوی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کچھ دن میں لندن روانہ ہونے والے ہیں اور وہاں قبل از وقت انتخابات کا دور چل رہا ہے  جس میں یہ خدشہ ہے کہ ٹرمپ انتخابات کے سلسلہ میں  غیر سنجیدہ تبصرہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے جس کی وجہ سے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،اسی لیے برطانوی  وزیر اعظم بورس جانسن اور کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کو انتباہ  دیا کہ وہ ملک کے انتخابی امور میں مداخلت نہ کریں،اس سلسلہ میں انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور امریکہ  کے درمیان روایتی دوستی ہے جس کے پیش نظر وہ  ایک دوسرے کی انتخابی مہموں میں مداخلت نہیں کرتے ہیں،یادرہے کہ  ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر بائیں بازو کی حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کوربین برطانوی وزیر اعظم بن گئے تو معاملات بہت خراب ہوجائیں  گے،واضح رہے کہ جانسن نے سات اکتوبر کو یوروپی یونین سے دستبردار ہونے میں ناکام ہونے کے بعد انتخابات کا مطالبہ  کیا تھا جس کی بنا پر  یہاں  12دسمبر کو قبل از وقت انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ نیٹو کا سربراہی اجلاس بھی 3اور4 دسمبر کو ہوگا۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम