Code : 1770 5 Hit

امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر مستعفی

امریکہ میں برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے سرکاری ای میلز میں امریکی صدرٹرمپ کو ہدف تنقید بنانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے سرکاری ای میلز میں امریکی صدرٹرمپ  کو ہدف تنقید بنانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے ای میلز لیک اسکینڈل پر امریکی صدر سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، سرکم نے برطانوی وزیراعظم کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا،برطانوی سفیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ گو سال کے آخر میں میری ریٹائرمنٹ ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کشیدہ صورت حال میں نئے سفیر کی تعیناتی ضروری ہوگئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گزند نہ پہنچے، چند روز قبل برطانوی اخبار میں سر کم ڈراک کی افشا ہونے والی ای میلز شائع ہوئی تھیں جس میں صدر ٹرمپ کو کند ذہن، نااہل اور ناکارہ کہا تھا جب کہ امریکہ کو غیر محفوظ ملک اور امریکی پالیسیوں کو غیر یقینی بھی قرار دیا تھا،لیک ہونے والی ای میلز پر امریکی صدر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی سفیر کو احمق قرار دیا اور ان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم برطانوی وزیراعظم نے اپنے سفیر کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम