Code : 3847 7 Hit

برطانیہ کا سعودی عرب کو اسلحہ کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار افسوس

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ سے سعودی عرب میں اسلحہ کی فروخت دوبارہ شروع کرنے پر تنقید کرتے ہوئے برطانیہ میں اسلحہ کی فروخت کی نگرانی کے نظام میں اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کو اسلحہ کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لندن حکومت کے فیصلے کے بعد ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ کے فیصلے سے مایوسی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس تنظیم کا یہ بیان برطانوی وزیر تجارت کے اعلان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ  سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل  ریاض حکومت پر اسلحہ درآمد کرنے پابندی کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
برطانوی ڈیلی ٹیلی گراف کے ایک رپورٹر نے کل ٹویٹ کیا کہ برطانیہ سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت دوبارہ شروع کرے گا جبکہ گذشتہ سال یمن میں انسانی حقوق کی پامالی کے سبب سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اپنے آپ کو  حقوق انسانی کےعلمبردار کہلوانے والے لندن کی سعودی حکومت کو امداد یمن پر بمباری کے لئے اسلحے کی فروخت تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اور ڈیلی ماورک ویب سائٹ نے منگل کے روز برطانوی بحریہ کے سعودی بحریہ ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعاون کی نقاب کشائی کی اور انہیں یمنی بندرگاہوں کے محاصرے کے سلسلے میں ضروری تربیت فراہم کرنے کا بھی انکشاف کیا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین