سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت سب سے بڑے خیانتکار ہیں:الجزیرہ کے معروف تجزیہ کار

الجزیرہ کے ممتاز سیاسی تجزیہ کار اور ٹی وی اینکر نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی "صدی ڈیل" میں "خیانت" پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا منصوبہ اس سے پہلے بھی برطانیہ کی طرف سے آئرلینڈ میں نافذ کیا گیا تھا اور وہاں کے لوگوں کے سیاسی حقوق چھین لیے گئے تھے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی نژاد ممتاز تجزیہ نگار اور الجزیرہ ٹیلی ویژن کے میزبان جمال ریان نے صدی کی ڈیل کے مبینہ امریکی امن منصوبے پر ایک ویڈیو جاری کی ہے  جس میں وہ عربی اور اسلامی امت حالت زار کو بیان کرتے ہوئے رو پڑے۔
ریان نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں کہا ہے کہ میں واقعی اس صدی کے معاہدے سے حیرت زدہ نہیں تھا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس کا معمار کون ہے۔
انھوں نے کہا کہ  سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے شمالی آئرلینڈ میں اس طرح کے منصوبے پر عمل درآمد کیا اور وہاں پیسے اور سرمایہ کا سہارہ لے کر آئرشوں کو ان کے سیاسی حقوق سے محروم کردیا اور اب وہ فلسطینیوں کے بارے میں اس طرح کے منصوبے پر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں۔
ریان نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لئے یہ منصوبہ تین وجوہات کی بناء پر کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
1۔ سب سے پہلےیہ  کہ یہ منصوبہ ایک طرف سے پیش کیا گیا ہے۔
2۔ دوسرے یہ کہ اس کو  فلسطین  میں وسیع پیمانہ پر  عوامی اور قومی مخالفت کا سامنا ہے۔
3۔ تیسرے یہ کہ یہ  منصوبہ تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔
ریان نے مزید کہا کہ در حقیقت ، اس معاہدے میں سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ جوکہتے ہیں کہ اجنبی  تومارتا ہے لیکن اپنے دوست اور جاننے والے سے پوچھا جاتا ہے کہ تم کیوں ماررہے ہو ،آخر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ایسا کیوں کررہے ہیں؟۔







0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین