ولایت پورٹل: امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کا ارشاد گرامی ہے کہ’’ رسول اللہ ؐ کی بیٹی میں میرے لیے اسوہ حسنہ ہیں‘‘ اسی اسوہ کو پہچاننے کے لیے ولایت ٹی وی کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے آثار اور افکار پر مبنی ’’انوار فاطمہ‘‘ کتاب کا انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا ہے اور اس میں مؤمنین کے لیے انعامات کا سلسلہ بھی رکھا گیا جو حسب ذیل ہے:
پہلا انعام: 5000 روپئے
دوسرا انعام:4000 روپئے
تیسرا انعام:3000 روپئے
چوتھا انعام :ایک ایک ہزار کے 10انعامات
لہذا مؤمنین سے گذارش ہے کہ اس مقابلہ میں خود بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں تاکہ معصومۂ کونین اور ام الآئمہ کا کچھ حق ادا ہو سکے۔
مقابلہ شرکت کے خواہشمند حضرات مندرجہ ذیل لینک پر اندراج کر سکتے ہیں نیز کتاب بھی دوسرے لنک پر پی ڈی ایف کی شکل میں دستیاب ہے۔