Code : 3503 17 Hit

شام میں بم دھماکہ

شام کی حکومت مخالف گروہوں کی قریبی تنظیم شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی شام میں ترک فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے آج (منگل) کو اطلاع دی ہے شام کے شمال مغربی صوبہ حلب کے شہر عفرین کے قریب کہ ایک بم دھماکہ  ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ جندیرس روڈ پر دوار القبان علاقہ میں ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم سے کم  دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آبزرویٹری  کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایسے  وقت میں ہوا ہے جبکہ  ترک حمایت یافتہ گروہ کبھی کبھار اس علاقے میں آپس میں جھڑپ کرتے رہتے ہیں جس سے یہاں کے رہائشیوں پرسخت دباؤ پڑتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین