Code : 3871 8 Hit

عراق کے صوبہ دیالی میں بم دھماکہ؛ الحشد الشعبی کا ایک جوان شہید،چار زخمی

عراق کےصوبہ دیالی میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں الحشد الشعبی فورس کا ایک جوان شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے میدیا بورڈ  نے بتایا ہے کہ عراق سے صوبہ دیالی کے ایک علاقہ سے دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے ایک بم پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں عوامی مزاحمتی تنظیم کا ایک جوان شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے،رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب شہید علی رازی ایک مکان  میں لگائے گئے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی اور عراقی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز سے ایران کے ساتھ ملحقہ سرحد پر  واقع صوبہ دیالی اور دیگرسرحدی علاقوں میں کلیئرنگ آپریشن شروع کیا ہے  جسے آپریشن ابدال العراق کے نام سے جانا جاتا ہے،ادھر عراقی سکیورٹی انفارمیشن ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ  کل  بھی دو دستی بموں کے پھٹنے کے نتیجے میں الحشد الشعبی فورسز کے تین افراد شہید اور ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین